ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی روٹھی فارم لوٹ آئی، وارنر نے شاندار سنچری داغی، سمتھ کی 85 رنز کی اننگز

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ کی روٹھی فارم لوٹ آئی، وارنر نے شاندار سنچری ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) معطلی کا شکار آسٹریلوی کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور سٹیون سمتھ روٹھی فارم بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے، دونوں بلے بازوں نے سڈنی گریڈ کرکٹ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وارنر نے شاندار سنچری سکور کی جبکہ سمتھ نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے پر ایک برس تک انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :