ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

عارفوالا۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی گئی تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 2/EB میں ظہوراحمد موٹرسائیکل پر سوار چک شفیع جارہاتھا کہ ابوسفیان ، آصف اور سجاد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی ،موبائل فون اور موٹرسائیکل کل مالیت69000 روپے چھین لی جبکہ نواحی گائوں11/EB میں محنت کش چراغ علی کے گھر کے باہر سے ریڑھی مالیت19000 روپے شفیق نے ساتھی سے ملکر چرالی مقدمات درج۔

متعلقہ عنوان :