ڈپٹی کمشنرنے بچوں کوقطرے پلاکر انسداد پو لیو مہم کا افتتاح کردیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:14

وہاڑی۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنروہاڑی عرفان علی کاٹھیانے کہاہے کہ پو لیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو اپنے فر ائض ذمہ داری سے ادا کرنے ہیں اور انسدادپو لیو مہم کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر کا میاب بنا نا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جو پلان بنایا گیا ہے اس پر من وعن عمل کر نا ہے ڈی سی اونے مزیدکہاکہ انسداد پو لیو ٹیموں کو ہر طرح کی سہو لیات اور تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ گھر گھر جا کر 5سال کی عمر تک کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا سکیں۔

انسداد پو لیو مہم کی افتتاح کے مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جا وید، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق احمد،چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمد،ڈاکٹر مسعود احمداور دیگر ڈاکٹرز اور پیر امیڈ یکل سٹاف بھی مو جو دتھا۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونے تمام متعلقہ محکموں کو ہد ایت کی وہ انسداد پو لیو مہم میں بھر پور شر کت کر یں اور ان کے ذمہ جو کام لگائے گئے ہیں ان کو ہر صورت پو را کر یں۔

انہوںنے کہاکہ خصوصی طور پر بس اڈوں اور ٹرانز ک پوائنٹس پر گزرنے والے بچوں کو لازمی قطرے پلائے جائیں۔ اس سلسلے میں محکمہ پو لیس اور سو ل ڈیفنس انسداد پو لیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر ے گا۔عرفان علی کا ٹھیا نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد پو لیو مہم کا جا ئزہ لیا جائے گا اور جو بھی کمی کو تاہی پا ئی گئی اس کو پو را کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکاری ہو ں گے انہیں ہر صور ت آمادہ کیا جائے گا ہمارا ضلع پو لیو فری ہے جس میں آپ سب کی کا وشیں شامل ہیں اور اسے ہمیشہ کے لئے پو لیو فری ہی رہنا چا ہیے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک بتایاکہ انسداد پو لیو مہم 24سے 26ستمبرتک جا ری رہے گی اس کے بعد 27اور 28ستمبر کیچ اپ ڈیز ہو ں گے ان میں رہ جانے والے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع وہاڑی میں 1321ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو 5سال کی عمر کے تمام بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی ایمر جنسی وارڈ، گا ئنی وارڈ، آپریشن تھیٹر، چلڈرن وارڈ کا بھی معا ئنہ کیا۔اور مر یضوں کی فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کا جائزہ لیا۔ اور ہد ایت کی کہ تمام مر یضوں کو بہترین طبی سہو لیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :