حکومت کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے عشرہ محرم الحرام پٴْرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا ،صوبائی وزیر محسن خان لغاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:19

حکومت کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے عشرہ محرم الحرام پٴْرامن طریقے سے ..
راجن پور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر ایریگیشن پنجاب محسن خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کی مربوط حکمت عملی کی وجہ سے عشرہ محرم الحرام پٴْرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا اور اللہ پاک کے کرم سے پنجاب سمیت ملک بھر میں کوئی نا خوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ راجنپودورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈویڑن ڈی جی خان میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اسائنمنٹ دی گئی تھی جس کے تحت ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز میں قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامی افسران سے میٹنگ کر کے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

ٹراما سینٹر ڈی جی خان، ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور، ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ، ٹی ایچ کیو ہسپتال جامپور، کوٹ ادو کا دورہ کر کے ڈاکٹرز اور عملہ کی ڈیوٹی چیک کرنے کیساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کیئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا جو اطمینان بخش تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کیلئے بنائے گئے ورک پلان پر 100 فیصد عملدارآمد قابل تحسین ہے۔ محسن خان لغاری نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اور تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں وزٹ کے دوران جن مسائل کی نشاندہی کی گئی اس کے حل کیلئے صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے بات کروں گا تاکہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولت سے سو فیصد استعفادہ پہنچانے میں کوئی کمی باقی نا رہے۔

متعلقہ عنوان :