Live Updates

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر زید حامد کا ردعمل بھی آگیا

بھارت کے لیے جارحانہ انداز رکھنے والے تجزیہ کار زید حامد نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:03

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر زید حامد کا ردعمل بھی آگیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر 2018ء) بھارت کے لیے جارحانہ انداز رکھنے والے تجزیہ کار زید حامد نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔معروف تجزیہ کار زید حامد جو بھارت کے حوالے سے اپنے جارحانہ انداز کے لیے مشہور ہیں ۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت کے اس غیر مناسب رویے اپنائے جانے کے بعد آپ ایک مضبوط لیڈر کی طرح ابھریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں آپ لوگوں ان فاشسٹ کے حوالے سے خبردار کرتا ہوں تو آپ لوگ مجھے انتہا پسند کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انصاف کے بغیر کوئی امن قائم نہیں ہو سکتا اور بھارت جیسوں کے ہوتے ہوئے انصاف کبھی ہو ہی نہیں سکتا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی سپہ سالار نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اب وہ پاک فوج پر کھل کر حملے کریں گے۔ تمام سیاسی اور عسکری صورتحال اس بات کی دلالت کررہی ہے کہ بھارت کسی بھی لمحے جارحیت کا آغاز کرسکتا ہے۔پاکستان میں حکومت کو قائم ہوئے ایک مہینہ ہی گزرا ہے۔ کشمیر کا آتش فشاں ایک مرتبہ پھر لاوہ اگل رہا ہے۔

ہر ہفتے درجنوں مسلمانوں کی شہادتوں کے ساتھ مشرک فوج بھی بھاری نقصان اٹھارہی ہے۔ بھارت میںالیکشن چند ماہ کی دوری پر ہیں۔ الیکشن کیلئے مودی کو پاکستان کے خلاف ایک جنگ کی ضرورت ہے یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے۔

پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی فوج اور دہشتگردوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو جلد عسکری سرپرائز دیں گے۔ عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات