Live Updates

وزیراعظم کا بھارت کو دبنگ جواب،ملک کی اکثریت وزیر اعظم کے بیان کی حامی بن گئی

میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ہوں،بھارت بڑا ملک ہے جہاں کے رہنما چھوٹے دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں،صحافی مہر تارڑ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 19:40

وزیراعظم کا بھارت کو دبنگ جواب،ملک کی اکثریت وزیر اعظم کے بیان کی حامی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر 2018ء) وزیراعظم کا بھارت کو دبنگ جواب،ملک کی اکثریت وزیر اعظم کے بیان کی حامی بن گئی۔معروف صحافی مہر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ ہوں،بھارت بڑا ملک ہے جہاں کے رہنما چھوٹے دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ بھی بحث کا حصہ بن چکا ہے۔بڑے عہدے پر چھوٹے لوگوں کے ہونے کی بات نے ایک نئی بحث چھوڑ دی ،کچھ لوگ اسے منفی انداز میں دیکھ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ غیر سفارتی زبان ہے اور اس سے کشیدگی بڑھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بڑی تعداد میں پاکستانی اس بیان پر وزیر اعظم کے حامی ہیں۔اس حوالے سے معروف صحافی مہر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں اس بیان پر اپنے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔

میں جانتی ہوں عمران خان امن اور مذاکرات کے حامی ہے جبکہ وہ دہشتگردی اور جنگ کے خلاف ہیں۔ہاں بھارت ایک بڑا ملک ہے جہاں کے رہنما چھوٹے دل اور چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ،ہمارے وزیر اعظم کی تضحیک کرکے بھارت نے ہر حوالے سے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے وزراء خارجہ ملاقات پر منفی جواب دینے پرٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پرپہنچ بھی جائیں توان کی سوچ چھوٹی رہتی ہے۔یہ میری زندگی کا نچوڑ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات