میری اننگ سے ٹیم کو فائدہ ہوااسکی خوشی ہے‘شعیب ملک

اگلے میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے‘قومی کرکٹر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:07

میری اننگ سے ٹیم کو فائدہ ہوااسکی خوشی ہے‘شعیب ملک
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹیم کا جیتنا سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے،میری اننگ سے ٹیم کو فائدہ ہوا اس کی خوشی ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے خلاف فتح گر اننگز کھیلنے والے پاکستانی آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ اہم میچ میں کامیابی دلانے پر اللہ کا شکرہے کہ مقصد میں کامیابی ملی۔ شعیب ملک نے کہا کہ تمام کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے محنت کرکے میچ جیتے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی دعائیں ہمیشہ ساتھ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے کامیابی ملتی ہے اگلے میچز میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :