مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، 5 نوجوان شہید

ہفتہ ستمبر 21:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید پانچ نوجوان شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بانڈی پورہ کے علاقے سوملا میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران اندھادھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہو گئے ۔ بھارتی فوجیوں کا دعویٰ ہے کہ شہید ہونے والے عسکریت پسند تھے۔ ۔