Live Updates

ملکی سیاست میں ہمیشہ پس پردہ ملٹری کا کردار رہا ہے ۔شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم عمران خان کا سول ملٹری تنائو کو مفروضہ کہنا مضحکہ خیز ہے ،ماضی میں خمیازہ بھگتنے کے باوجود بھی سبق نہیں سیکھا جارہا، نواز شریف نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی وہ کسی ڈیل کے حق میں ہیں، اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی،سابق وزیر اعظم میڈیا کنٹرولڈ ہیں، عدالتیں شکایتیں کررہی ہیں، جب ادارے آئین سے باہر جاتے ہیں تو مارشل لا ء لگتے ہیں، مجھے عدالتوں اور سڑکوں پر بے عزت ہونے کا کوئی شوق نہیں،ان حالات میں وزیر اعظم نہیں بننا چاہتا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:31

ملکی سیاست میں ہمیشہ  پس پردہ ملٹری کا کردار رہا ہے ۔شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں پس پردہ رہ کر سیاست میں ہمیشہ ملٹری کا کردار رہا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کا سول ملٹری تنائو کو مفروضہ کہنا مضحکہ خیز ہے ۔ حالانکہ اس وقت بھی سول ملٹری تنائو چل رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا،ماضی میں خمیازہ بھگتنے کے باوجود بھی سبق نہیں سیکھا جارہا۔

نواز شریف نے ناکوئی ڈیل کی اور نہ ہی وہ کسی ڈیل کے حق میں ہیں۔ اصولوں پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پس پردہ رہ کر سیاست میں ہمیشہ ملٹری کا کردار رہا ہے۔ میڈیا کنٹرولڈ ہیں اور عدالتیں شکایتیں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کا سول ملٹری تنائو کو مفروضہ کہنا مضحکہ خیزہے۔

حالانکہ اس وقت بھی سول ملٹری تنائو چل رہا ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا ماضی میں خمیازہ بھگتنے کے باوجودہ بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا حالانکہ جب ادارے آئین سے باہر جاتے ہیں تو تب جھگڑے ہوتے ہیں اور مارشل لا ء لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فوج اور کسی دوسرے ادارے سے جھگڑا نہیں ہم صرف ملکی نظام آئین کے مطابق چلانے کے حق میں ہیں۔

اور ویسے بھی آئین کے متصادم کوئی کام نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سول اور ملٹری شپ ، انٹیلی جنس ایجنسیز اور جوڈیشری کا کیا کردار ہے ۔ اور کس کا آئین میں کتنا دائرہ کار ہے تب معاملات خراب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے دوبارہ سے وزیر اعظم بننے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے عدالتوں اور سڑکوں پر بے عزت ہونے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

اور یہاں وزیر اعظم بننابہت مشکل کام ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نہ کوئی ڈیل کی اور نہ ہی وہ اسکے حق میں ہیں۔ اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب الیکشن کے دوران ایک آر او کہہ رہا ہو کہ ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہمیں اوپر سے ہدایات آتی ہیں تو پھر وہ الیکشن کیسے شفاف رہ سکتا ہے۔ جس چیز کی ابتداء غلط ہو تو وہ زیادہ دیر تک نہیں رہتی ۔ ملک میں جو حکومت چل رہی ہے وہ آئے دن یو ٹرن لیتی ہے ان سے ملکی مسائل حل ہونے والے نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات