کراچی: جرائم کی شرح میں حد درجہ اضافہ ہو گیا

روزانہ کئی شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں اپنے موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) کراچی میں جرائم کی شرح میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے، روزانہ کئی شہری اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں اپنے موبائل فونز اور قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں۔ جن میں سے کچھ ڈکیتیوں کی رپورٹ تو درج کروا دی جاتی ہے، جبکہ کچھ چھینے گئے موبائل فون پر صبر کر لیتے ہیں۔ لیکن وہ نہیں جانتے کہ ان کے موبوئل فون کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فیضان نے دوران تفتیش انکشافات کیا ہے کہ وہ چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کو ثابت بیچا نہیں جاتا، بلکہ انہیں اسپئیر پارٹس کی صورت میں بیچ دیا جاتا ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ موبوئل فونز اسپیئر پارٹس کی صورت میں بکنے سے ٹریس نہیں ہوتے۔ملزم کا مزید کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے کی وجہ سے چوری کیے گئے موبائل فونز کا کاروبار متاثر ہوا ہے، منشیات کے اڈوں پر چوری کیے گئے موبائل فونز کم قیمت میں بیچے جاتے ہیں۔ملزم نے بتایا کہ اس کے 2 ساتھی کامران اور اختر فرار ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 4 ماہ سے چوری کیے گئے موبائل فونز فروخت کررہے تھے۔#