لاہور، قیمتی پودے چوری کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

لاہور، قیمتی پودے چوری کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقہ ڈیفنس میں قیمتی پودے چوری کرنے والے ایک گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق گروہ کے ارکان جو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوتے ہیں بنگلوں اور گھروں کے باہر سے قیمتی پودے چرا کر فرار ہو جاتے ہیں گروہ کے ارکان نے اپنی وارداتیں جاری رکھے ہوئے گزشتہ روز ڈیفنس بی میں واقعہ محکمہ کائونٹر ٹیرر ازم کے دفتر کے باہر سے بھی قیمتی پودے چرا لئے، جس کی ایف آئی آر تھاہ ڈیفنس بی میں درج کروا دی ہے لیکن ایف آئی آر میں پودوں کی بجائے ایک ہزار روپے مالیت کا ایئر کنڈیشر ریموٹ چوری کیے جانے کی شکایت کی گئی ہے تاہم ڈیفنس کے مختلف علاقوں کے گھروں کے باہر سے بھی ہزاروں روپے مالیت کے قیمتی پودے چرانے کی وارداتیں سامنے آئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر سے واردات کرنے والے ملزمان کے فنگر پرنٹس سے ملزمان تک پہنچا جا چکا ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :