ہیروئن کی سمگلنگ کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج شاہد بشیر چوہدری کو تبدیل کر دیا گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) ہیروئن کی سمگلنگ کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج شاہد بشیر چوہدری کو تبدیل کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی چیک حسینہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کو لاہور سے باہر میاں چنوں تعینات کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کریں گے، تاہم عدالتی عملے نے کہا ہے کہ جج کے تبادلے سے مقدمہ کے فیصلے میں تاخیر ممکن ہے اور اس میں مزید تین ماہ کا وقت درکار ہو سکتا ہے کیونکہ مقدمہ کی سماعت کرنے والے نئے جج مقدمہ کا شروع سے جائزہ لیں گے۔ 09-18/--122

متعلقہ عنوان :