اسلام آباد ،بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل سے بھاگنا چاہتا ہے،چودھری محمد یٰسین
پاک بھارت نتیجہ خیز اور پائیدار مذاکرات ہی جنوبی ایشیاء کے امن کے ضامن ہیں،ضہ کشمیر میںمسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلم دنیا کوشدید تشویش ہے، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی
ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:48
(جاری ہے)
بھارت شرافت کی زبان نہیں سمجھتا ۔ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرے ۔ بھارت خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
گزشتہ روز یہاں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل مسئلہ کشمیر کے آبرو مندانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن چکا ہمیشہ کی طرح اب بھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کررہا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کامکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں،اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے اس کے پر تشدد رویئے سے خطے میں امن کے قیام میں مدد نہیں ملے گی۔ بھارت پاکستان کیساتھ رابطوں اور تعلقات کو خراب کرنے کے راستے پر گامزن ہے، وہ مذاکرات سے راہ فرار کے حربے اختیار کررہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت تشدد سے بڑے پیمانی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ممیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مسلم دنیا کوشدید تشویش ہے بھارت کی جانب سے بدترین مظالم اور قتل عام کے باوجود کشمیری عوام کی مقامی تحریک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مودی حکومت کا جو رویہ سامنے آیا ہے اس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پربات چیت کرنے کے لیے قطعی آمادہ نہیںپاکستان کی جانب سے امن کی خواہش کا مثبت جواب نہ دینے پر پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے اور بھارت کو دو ٹوک جواب دے اور بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.