کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان کاصوبہ بھرمیں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاداوراختتام پر اطمینان کا اظہار

سیکیورٹی کے موثراقدامات پر پولیس،لیویز،ایف سی اورپاک فوج کے افسروں اوراہلکاروں کوشاباش دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:49

کوئٹہ، وزیراعلی بلوچستان کاصوبہ بھرمیں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پرامن ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے پرامن انعقاداوراختتام پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سیکیورٹی کے بھرپوراورموثر اقدامات کرنے پر پولیس،لیویز،ایف سی اورپاک فوج کے افسروں اوراہلکاروں کوشاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومتی کوششوں ،سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اورعوام کے بھرپورتعاون کے نتیجے میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں ماضی کے مقابلے میں کئی گنابہتری آئی ہے،عاشورہ محرم کے جلوسوں اورمجالس اعزکا پرامن ماحول میں انعقاد صورتحال کی بہتری کا مظہر ہے جس کیلئے سیکیورٹی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعلی نے محرم کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی ،بھائی چارے اوریکجہتی کی فضا کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کے مثبت کردار کو سراہاہے جبکہ انہوں نے سیکیورٹی اداروں سے بھرپورتعاون کرنے پر عوام کاشکریہ اداکیاہے۔ وزیراعلی نے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ ہم کسی کو اپنے درمیان ناتوتفرقہ پیداکرنے دیں گے اورنہ ہی شدت پسندانہ ذہنیت کے حامل عناصر کو اپنے صفوں میں داخل ہونے دیں گے اوربھرپوراتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے شدت پسندی اوردہشت گردی کو شکست دیں گے۔