معروف صحافی معید پیرزادہ نے بھارتی آرمی چیف پر طنز کرڈالا

بھارتی آرمی چیف کوچاہیے کہ پہلے وہ برطانوی دور کے انداز میں لیے جانے والے مزاحیہ ہیٹ کو تبدیل کرلیں،معید پیرزادہ کا طنز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:01

معروف صحافی معید پیرزادہ نے بھارتی آرمی چیف پر طنز کرڈالا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر 2018ء) بھارتی آرمی چیف کو پاکستان کو دھمکیاں دینا چھوڑ کر کیا کرنا چاہیے، ہر دلعزیز صحافی نے بھارتی آرمی چیف ہر ایسا طنز کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی نے نہ صرف پاکستان میں اشتعال انگیزی کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے بلکہ بھارتی فوج کے پیشہ وارانہ معیار پر بھی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں ۔

بہر حال آرمی چیف کی جانب سے ایسے مضحکہ خیز بیانات کا سلسلہ پرانا ہوچکا ہے۔تاہم انکے تازہ ترین بیان نے پاکستانی عوام کو یک جان کر دیا ہے اور تاحال انکی گیدڑ بھبکی کا جواب دیا جارہا ہے۔اس حوالے معروف صحافی معید پیرزادہ نے اپنے جذبات کا اظہار اپنے ٹوئیٹ میں کیا۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو مودی سرکار کے ہاتھوں جوکر بننا بند کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو ایسی کھوکھلی،مضحکہ خیز اور سیاق و سباق سے ہٹی ہو دھمکیاں دے کرکچھ بھی نہیں ملے گا۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کو چاہیے کہ پہلے وہ برطانوی دور کے انداز میں لیے جانے والے مزاحیہ ہیٹ کو تبدیل کرلیں۔یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لیا جائے۔ پاکستان کوان کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ پاکستانی فوج اور دہشتگردوں سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ پاکستان کوبھی درد محسوس کروانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت رہتی ہے۔مخصوص ہتھیار ہم ایک حد تک ہی استعمال کرسکتے ہیں۔ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔ جوابی اقدامات بھی کریں گے۔ بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو جلد عسکری سرپرائز دیں گے۔ عسکری کاروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے۔