Live Updates

کالا باغ ڈیم پر آرٹیکل 6 لگایا ہے تو لگا دیں ہم مخالفت کریں گے، اسفند یار ولی

خان صاحب جب سے آئے شائستگی ختم ہو گئی اگر اختیارات نہیں تھے تو عمران خان وزیراعظم کیوں بنے میں ہوتا تو وزیراعظم نہ بنتا ، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کلثوم نواز نے جس بہادری سے جنرل پرویز مشرف کا مقابلہ کیا پورے پاکستان کوان کے کردار پرفخر ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:54

کالا باغ ڈیم پر آرٹیکل 6 لگایا ہے تو لگا دیں ہم مخالفت کریں گے، اسفند ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سر براہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر آرٹیکل 6 لگایا ہے تو لگا دیں ہم مخالفت کریں گے خان صاحب جب سے آئے شائستگی ختم ہو گئی اگر اختیارات نہیں تھے تو عمران خان وزیراعظم کیوں بنے میں ہوتا تو وزیراعظم نہ بنتا ہفتہ کے روز اسفند یارولی میاں افتحارحسین، غلام احمد بلور ، اور امیر حیدر ہوتی نے جاتی امراء میںنواز شریف سے ملاقات کی اور ان سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو بے نظیر بھٹو اور کلثوم نواز نے جمہوری جدوجہد سے اپنا مقام بنایا کلثوم نواز نے جس بہادری سے جنرل پرویز مشرف کا مقابلہ کیا پورے پاکستان کوان کے کردار پرفخر ہے انہوں نے کہا کہ ہم ڈیموں کے مخالف نہیں ڈیم الگ اور کالا باغ ڈیم مختلف چیز ہے کالا باغ ڈیم پراگر کوئی آرٹیکل 6 لگاتا ہے تو لگائے ہم نے مخالفت کرنی ہے انہوں نے کہا کہ خدا کرنے تناؤ ختم ہو اور صرف انتقال اقتدار نہ ہو بلکہ انتقال اختیارات ہو جب اختیارات نہیں تھے تو عمران خان وزیراعظم کیوں بنے اگر میں ہوتا تو اختیارات کے بغیر وزیراعظم نہ بنتا انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ اور شائستگی اپنی جگہ ہے جب سے کپتان سیاست میں آئے ہیں شائستگی ختم ہو گئی ہے اور لوگ خاقیات پر اتر آئے تھے اور ذایتات پر اتر نا ٹھیک نہیں ہے اگر عزت لینی ہے تو عزت دینا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ مشرقی سرحد پار کر کے آئے انہیں تو حکمرانی بھی د ی گئی اور جن لوگوں کو پاکستان امریکہ اور نیٹو نے استعمال کیا وہ لاکھوں کی مقدار میں شہید ہو ئے اور ان کی تیسری نسل پاکستان میں پیدا ہوئی ان کو شہریت نہ دینا غلط ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کردار کے لئے نواز شریف کا ہونا ضروری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات