بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

مودی سرکار رافیل طیاروں کے اسکینڈل کے باعث شدید دباو کا شکار ہے، اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے: معروف صحافی عمر قریشی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:04

بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی، معروف صحافی عمر قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار رافیل طیاروں کے اسکینڈل کے باعث شدید دباو کا شکار ہے، اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اچانک پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کے اعلان کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے معروف صحافی عمر قریشی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت ان دنوں شدید دباو کا شکار ہے۔ عمر قریشی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار رافیل طیاروں کے اسکینڈل کے باعث شدید دباو کا شکار ہے۔ اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلئے ہی پاکستان کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمر قریشی بتاتے ہیں کہ مودی سرکار نے فرانس کی ایک دیوالیہ کمپنی سے رافیل طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

اس معاہدہ کا بھانڈا اب سابق فرانسیسی صدر نے پھوڑا ہے۔ اسی باعث مودی سرکار بھارتی میڈیا اور اپوزیشن کی شدید تنقید کی زد میں ہے۔ اب مودی سرکار اور فوج نے اس اسکینڈل سے پیچھا چھڑوانے کیلئے پاکستان کیخلاف محاذ کھول کر بیٹھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی دعوت اور امن کی خواہش کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔