جمرود میں انتظامیہ کی آئس سمگلروں کے خلاف کارروائیاں ‘ 25 انتہائی مطلوب سمگلر گرفتار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:18

جمرود میں انتظامیہ کی آئس سمگلروں کے خلاف کارروائیاں ‘ 25 انتہائی ..
لنڈی کوتل۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلع خیبرکی تحصیل جمرود میں انتظامیہ نے آئس سمگلروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 25 انتہائی مطلوب اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنرجمرود سلیم جان مروت و لائن آفیسر ذوالفقار خان نے خاصہ دارفورس کی بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر جمرود کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جس کے دوران 15آئس منشیات فروش اور 10اسمگلروں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کیلئے جمرود حوالات منتقل کردیئے گئے‘ ان گرفتار افراد سے آئس ودیگر منشیات بھی برآمد کرکے قبضہ میں لی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جمرودسلیم جان مروت نے میڈیاکو بتایا کہ آخری مجرم کی گرفتاری تک اور آئس سمیت ہرقسم منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔علاقائی مشران نے آئس ودیگر منشیات اسمگلروں اور مقامی سطح پر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایسی انتظامیہ کی کارروائی کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :