بھارت نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروا دیا، 7 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری، ایک کیپٹن سمیت 7 فوجی افسر شہید، 10 دہشت گرد بھی جہنم واصل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 ستمبر 2018 20:24

بھارت نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروا دیا، 7 فوجی جوان شہید
دتہ خیل (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) بھارت نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروا دیا، 7 فوجی جوان شہید، شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری، ایک کیپٹن سمیت 7 فوجی افسر شہید، 10 دہشت گرد بھی جہنم واصل۔ عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارت نے دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان پر حملہ کروا دیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اس دوران پاک فوج کے 7 جوان وطن پر قربان ہو گئے ہیں۔ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ایک کیپٹن سمیت 7 فوجی افسران شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے دیگر 6 فوجی جوان جونئیر افسران ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کاروائی میں 10 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی اب بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج پر یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانےکا وقت آگیا۔

بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی ان دھمکیوں پر پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم جنگ کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ بھارت نے پاکستان کی مذاکرات کی پیش کش کو بھی مسترد کر دیا ہے اور پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے۔