آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس

اسٹریٹ کرائمز کے انسدادی اقدامات اور پولیس کی اس ضمن میں جاری حکمت عملی کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا،ضروری احکامات دیئے گئے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،کے علاوہ آرآرایف،ایس آر پی،سی آئی اے،ایڈمن کراچی کے ڈی آئی جیز، کمانڈنٹ ایس ایس یواور اے آئی جی ایڈمن کی شرکت ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نیاجلاس کوانسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمت عملی سمیت گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان گروہوں،انکے کارندوں سمیت چھاپہ مار کاروائیوں سمیت موبائل فونز،وہیکلز اسنیچنگ/تھیفٹ کی تفصیلات کا احاطہ ، جملہ پولیس اقدامات کی بابت ضروری امور پر بریفنگ اسٹریٹ کرائمزکو ایک چیلنج کے طور پر سامنے رکھتے ہوئے ایسے جرائم اور ان میں ملوث عناصر وگروہوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائیاآئی جی سندھ کی ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:18

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز کے انسدادی اقدامات اور پولیس کی اس ضمن میں جاری حکمت عملی کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمذید ضروری احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ،کے علاوہ آرآرایف،ایس آر پی،سی آئی اے،ایڈمن کراچی کے ڈی آئی جیز، کمانڈنٹ ایس ایس یواور اے آئی جی ایڈمن نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نیاجلاس کوانسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمت عملی سمیت گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان گروہوں،انکے کارندوں سمیت چھاپہ مار کاروائیوں سمیت موبائل فونز،وہیکلز اسنیچنگ/تھیفٹ کی تفصیلات کا احاطہ کیا اور جملہ پولیس اقدامات کی بابت ضروری امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمزکو ایک چیلنج کے طور پر سامنے رکھتے ہوئے ایسے جرائم اور ان میں ملوث عناصر وگروہوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائیانہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو،آرآرایف اور ایس آرپی سیانسداد اسٹریٹ کرائم کے لیئیافرادی قوت طلب کرلی جس پر ایس ایو نے 250،آرآرایف نے 150جبکہ ایس آر پی نے 1000افسران وجوانوں پر مشتمل افرادی قوت بمعہ وہیکلزکراچی پولیس کے ڈسپوزل پردیں جسکا مقصد جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مشترکہ طورپرمذید سخت اورنتیجہ خیز بنانا ہیانہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران کی گاڑیاں بھی مخصوص پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے اسنیپ چیکنگ کے عمل میں حصہ لیں اور اس ضمن میں باقاعدہ پوائنٹس مختص کرنیکے لیئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رجوع کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کو300 موٹر سائیکلیں دینے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ضلعی سطح پر موبائل فونز ایسوسی ایشن سے ملاقات کے اقدامات کیئے جائیں اور چوری وچھینے گئے موبائل فونزکی خرید وفروخت کی روک تھام اور ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر آپریشنل اور باالخصوص انویسٹی گیشن پولیس کے جملہ اقدامات کو مذید تقویت دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کارکردگی پر شاباش کے ساتھ ہی متعلقہ ایس ایس پی جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کرنیوالے شہریوں سے باقاعدہ ملاقات کرینگے اور شاباش دینگے۔علاوہ اذیں جرائم کے خلاف پولیس کی مدد کرنیوالے یا جرائم کی اطلاع دینے والے شہریوں کو ناصرف انعام بلکہ شاباش بھی دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے تمام ایس ایچ اوز کو وہیکلزآلاٹ کی جائیں تاکہ جرائم کے خلاف بروقت پولیس ریسپانس کو ممکن بنایا جاسکے۔#