حکومت پنجاب کے زیراہتمام 24 ستمبر سے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم چلائی جائیگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:20

حکومت پنجاب کے زیراہتمام 24 ستمبر سے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم چلائی ..
گوجرانوالہ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) محکمہ صحت حکومت پنجاب کے زیراہتمام 24 ستمبر سے پولیو کے خاتمے کی قومی مہم چلائی جارہی ہے جس میں پانچ سال سے چھوٹے تمام بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پلائیں گے۔ اس کے علاوہ تمام مراکز صحت پر بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔ پانچ سال سے چھوٹے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں سے پولیو سے بچائو کے قطرے پلوائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ دریں اثناء اے سی سٹی حنا ارشد نے آج کچی آبادی جناح روڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔