وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور کی نومنتخب صدرکو مبارکباد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:25

فیصل آباد۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر روبینہ امجد نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور کی نومنتخب صدر محترمہ عذرا جمشید کو اُن کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشرے کی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا تمام وومن چیمبروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں اِن سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

روبینہ امجد نے کہا کہ خواتین کی عدم شرکت سے معاشی ترقی کی رفتار بہت سست ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کو قومی معیشت کا حصہ بنا کے ملک کی مجموعی ترقی کے مقاصد کو بہت جلد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عذرا جمشید کی کامیابی کو پشاور کی خواتین کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ فیصل آباد سمیت ملک کے دوسرے وومن چیمبر وں سے مل کر جدوجہد کریں گی تاکہ خواتین کو قومی معیشت میں بھر پور حصہ ڈالنے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے پشاور کی خواتین کے وفد کو فیصل آباد وومن چیمبر کے دورے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ اس طرح انہیں آپس میں تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا بھی موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :