وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا تربت میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں بچوں اور خواتین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:27

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا تربت میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں ..
کوئٹہ۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گذشتہ روز تربت کے علاقے شپک میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں بچوں او ر خواتین کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلی نے زخمیوں کو فوری ریسکیو کرنے اور طبی امداد کے لئے کراچی منتقل کرنے پر ایف سی اور خاص طور سے پاکستان نیوی سے اظہار تشکر کیا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی کوششوں اور تعاون سے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی سے ان کی جان بچانا ممکن ہوسکا وزیرعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کرے گی اور زخمیوں کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات برداشت کرے گی وزیراعلیٰ نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔