یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام فیکلٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تین روزہ تربیتی کوررس کا انعقاد

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:27

کوئٹہ۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) یونیورسٹی آف تربت کے زیراہتمام تربت یونیورسٹی کے مین کیمپس میںفیکلٹی پروفیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام (ایف پی ڈی پی)کے تحت تین روزہ تربیتی کوررس کا انعقاد کیاگیا جس میں شعبہ قانون کے اساتذہ کرام کے علاوہ تربت یونیورسٹی کے تمام تدریسی شعبہ جات کے وزیٹنگ فیکلٹی ممبران اور معاون اساتذہ کرام سمیت تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجوںکے اساتذہ کرام نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

تین روزہ تربیتی ورکشاپ سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے تربت یونیورسٹی کے رجسٹرار غلام فاروق بلوچ نے ورکشاپ کے انعقاد کے لئے مناسب انتظامات کرنے پر پروگرام کوارڈینیٹرکمبر علی اور اس کے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا ہے کہ ان کا ادارہ تربت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام سمیت تربت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانے اور انہیں جدیدسائینٹیفک تدریسی تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے گی تاکہ تربت یونیورسٹی اور الحاق شدہ کالجوں کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات بہتر طورپرمستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کوارڈینیٹراور منیجمنٹ سائنسز کے سینئرلیکچرر کمبرعلی نے کہا ہے کہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد تربت یونیورسٹی اور الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کرام کی پیشہ ورانہ استعدادکار میں بہتری لانا اور انہیں جدیدتدریسی تقاضوں سے ہم آہنگ کراناہے۔تربیتی ورکشاپ کے دوران شرکاء کو مختلف تدریسی ماڈیولز سے متعلق تربیت دی گئی جس میں مائیکرو ٹیچنگ کے علاوہ لرنر سائیکالوجی،ابلاغی مہارت،پیشہ ورانہ تدریس کے جدیدتقاضے،پریزنٹیشن سے متعلق مہارت اور سمسٹرسسٹم کے قواعدوضوابط قابل ذکرہیں۔

۔اس ٹریننگ ورکشاپ میں چاکرحیدر لیکچررشعبہ پولیٹیکل سائنس،باسط علی لیکچررشعبہ کیمسٹری، امیربخش اور ندیم جان اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔پچھلے ہفتے تربت یونیورسٹی کے گوادر کیمپس میں بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کی خصوصی ہدایات پر کیوای سی کے زیراہتمام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیاجس میں گوادرکیمپس کے وزٹنگ فیکلٹی ممبران کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گوادر،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گوادر اور جی ڈی اے کالج گوادر کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

اس تربیتی ورکشاپ میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کے علاوہ ڈائریکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، ڈائریکٹر گوادرکیمپس اعجاز احمد، ٹریننگ کوارڈینیٹر محمدارشادبلیدی اور سادیہ نصیر لیکچرر شعبہ ایجوکیشن نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :