Live Updates

بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستانی عوام یک جان ہو گئی

بے وقوف،ان پڑھ بھارتیو دنیا کی بہترین فوج تمہارے دماغ کے پیچ کسنے کے لیے تیار ہے،شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:04

بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستانی عوام یک جان ہو گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 ستمبر 2018ء) :بھارتی دھمکیوں کے بعد پاکستانی عوام یک جان ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر پہلے بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی گیدڑ بھبکی شہہ سرخیوں کا حصہ بن چکی ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے جواب دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ بھی بحث کا حصہ بن چکا ہے۔

بڑے عہدے پر چھوٹے لوگوں کے ہونے کی بات نے ایک نئی بحث چھوڑ دی ،کچھ لوگ اسے منفی انداز میں دیکھ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ غیر سفارتی زبان ہے اور اس سے کشیدگی بڑھ سکتے ہیں۔تاہم بڑی تعداد میں پاکستانی اس بیان پر وزیر اعظم کے حامی ہیں اور وہ بڑھ چڑھ کے وزیراعظم کی حمایت کر رہے ہیں ۔بھارتی چیف کے تازہ ترین بیان نے پاکستانی عوام کو یک جان کر دیا ہے اور تاحال انکی گیدڑ بھبکی کا جواب دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر یہ موضوع ٹرینڈ بن چکا ہے ۔ انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس اس وقت سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے جس پر اب تک ہزاروں ٹوئیٹ کئیے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ بے وقوف،ان پڑھ بھارتیو دنیا کی بہترین فوج تمہارے دماغ کے پیچ کسنے کے لیے تیار ہے۔
اس حوالے سے ایک شہری فیصل صدیق نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ویڈیو کلپ شئیر کردیا۔

ایک اور شہری نے وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ کچھ اس انداز میں تصویر شئیر کی۔
پاکستان کو درد محسوس کروانے کی بات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک شہری نے بھارتی فوج کی مضحکہ خیز ویڈیو پوسٹ کر دی
ایک اور شہری نے وزیر اعظم عمران خان کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع سے امن کے حامی ہیں اور جب وہ وزیر اعظم بنے تب بھی انہوں نے اس کے لیے عملی اقدامات اٹھائے لیکن آج پست ذہن لوگوں نے وزیر اعظم پر ذاتی حملہ کیا ۔عمران خان ایک کمزور وزیر اعظم نہیں وہ تمہیں تمارا گھناونا چہرہ دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات