پاکستانیت کا جذبہ بیدار ہوتے ہی مسائل حل ہوجائیں گے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:31

پاکستانیت کا جذبہ بیدار ہوتے ہی مسائل حل ہوجائیں گے ،ْ چیف جسٹس ثاقب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ْپاکستان سے محبت کا جذبہ بیدار ہوتے ہی مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔چترال میں ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ بروقت اقدامات نہیں کئے تو پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار کر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم ملک کی ضرورت ہیں، پانی کے ذخائر کم ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہا کہ والدین بچوں کیلئے جائیداد چھوڑ کر جاتے ہیں ہم مقروض چھوڑ کر جارہے ہیں، چترال کے عوام نے ہر دکان کے شٹر پر پاکستانی جھنڈا بنا رکھا ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نیڈسٹرکٹ ہسپتال چترال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ،اس موقع پر انہیں ہسپتالوں میںاسٹاف اور ادویات کی ضرورت سے آگاہ کیا گیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتالوں میں اسٹاف اور ادویات کی ضرورت سے آگاہ کریں ، چھ ہفتوں میںاس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے ۔ان کا کہناتھاکہ لواری ٹنل سے متعلق لوگوں نے شکایات کی ہیں، این ایچ اے فوری رپورٹ کرے،ٹنل بن گئی ہے تومسافروں کو گزرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔