Live Updates

دورہ سعودی عرب ،ْوزیراعظم کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

دورہ سعودی عرب ،ْوزیراعظم کا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران تفصیلات سے آگاہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے سعودی عرب کے دورے کی اہمیت اور افادیت اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا، پارٹی رہنماؤں اور وزراء نے وزیراعظم کو دورے پر خود بات کرنے کا مشورہ دیدیا ،ْ وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کریں گے جس میں وہ دورے کی تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات