گورنر ہائوس لاہور کا مخصوص حصہ ہر اتوار کو فیملیز کیلئے دو شفٹوں میں کھلا رہے گا‘ترجمان

داخلہ صرف فیملیز کیلئے ہوگا ،پاس قومی شناختی کارڈکا ہونا ضروری ہے،کھانے پینے کی اشیاء ساتھ نہ لانے کی ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

گورنر ہائوس لاہور کا مخصوص حصہ ہر اتوار کو فیملیز کیلئے دو شفٹوں میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر ہائوس لاہور کا مخصوص حصہ ہر اتوار کو فیملیز کے لئے صبح 9بجے سے دوپہر12بجے تک اور دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک کھلا رہے گا۔ داخلہ صرف فیملیز کے لئے ہوگا اور اِن کے پاس قومی شناختی کارڈکا ہونا ضروری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر ہائوس میں انٹری صرف انارکلی گیٹ بالمقابل الحمرا آرٹ کونسل کی طرف سے ہوگی۔

(جاری ہے)

سیر کے لئے آنے والی فیملیز کے لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء نہ لائیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گورنر ہائوس قومی اثاثہ ہے اور اِس کی دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فیملیز دوران سیر پارکوں میں کچرہ وغیرہ نہ پھینکیں بلکہ اِ س کے لئے وہاں پر رکھے گئے مخصوص کچرادان کو استعمال کیا جائے۔ پھول اور پودے کسی بھی جگہ یا پارک کا حُسن ہوتے ہیں ان کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ عنوان :