ایشیا کپ پر بکیز کا بڑا حملہ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارتی بکیز کی جانب سے پیشکش، آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کو الرٹ جاری کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ ستمبر 21:43

ایشیا کپ پر بکیز کا بڑا حملہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) ایشیا کپ پر بکیز کا بڑا حملہ، افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارتی بکیز کی جانب سے پیشکش، آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کو الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کو ایک بہت بڑے اسکینڈل نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ پر بکیز کا بڑا حملہ ہوا ہے۔

بھارتی سٹے بازوں نے ایشیا کپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی سٹے بازوں کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بری کارگردگی دکھانے کی پیش کش کی گئی۔ بھارتی سٹے بازوں نے بھاری رقم کے عوض بری کارگردگی دکھانے کی پیش کش کی۔ افغان وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد سے بھارتی بکی کا رابطہ ہوا اور محمد شہزاد کو "خراب کارکردگی" پر بھاری رقم کی پیشکش کی گئی۔

محمد شہزاد نے یہ پیش کش آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی ۔ بعد ازاں دبئی میں ٹیم ہوٹل میں آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ نے محمد شہزاد کا انٹرویو بیان ریکارڈ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق محمد شہزاد کو افغان کرکٹ لیگ ٹیم کے ایک بھارتی مالک نے پیشکش کی۔ دوسری جانب آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ نے تمام ٹیموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔