امیر حیدر خان ہوتی کی حمایت اللہ مایار کو پارٹی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:56

امیر حیدر خان ہوتی کی حمایت اللہ مایار کو پارٹی سرگرمیاں جاری رکھنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے مردان کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار کو دیئے جانے والے شوکاز نوٹس کے جواب میں مردان کے ضلعی ذمہ داران کی تجویز کی روشنی میں اسے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار کو پارٹی سرگرمیاں جاری رکھے کی ہدایت کی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے اور ضمنی الیکشن میں مؤثر کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے شوکاز نوٹس کا جواب مردان کی ضلعی کابینہ ، تحصیل کابینہ اور یونین کونسلز کے عہدیداروں کے سامنے رکھ دیا ، جس کے بعد باہم مشاورت سے تمام عہدیداروں نے متفقہ طور پر تجویز پیش کی حمایت اللہ مایار پارٹی کے دیرینی اور نظریاتی کارکن ہیںاور شوکاز کے جواب میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے نے اپنی جس رائے کا اظہار کیا اس میں بدنیتی یا خدانخواستہ پارٹی کو نقصان پہنچانے کا مقصد ہر گز شامل نہیں تھا ، حمایت اللہ مایار نے جواب میں کہا ہے کہ وہ پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن ہیں اور تادم مرگ پارٹی کے ساتھ وابستہ اورپارٹی پالیسیوں اور فیصلوں کے ہمیشہ پابند رہیں گے،حمایت مایار نے مزید کہا کہ اے این پی ایک جمہوریپارٹی ہے جس میں کارکنان کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں،صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے شوکاز نوٹس کا جواب ضلعی ذمہ داران کے سانے رکھا جنہوں نے متفقہ طور پر صدر کو تجویز پیش کی کہ حمایت مایار کا جواب تسلی بخش اور ان کی جانب سے پارٹی آئین کے منافی کسی سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی یقین دہانی قابل تعریف اور پارٹی فیصلوں اور پالیسیوں کی پابندی احسن اقدام ہے،لہٰذا امیر حیدر خان ہوتی نے حمایت اللہ مایار کے جوان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پارٹی سرگرمیاں جاری رکھے کی ہدایت کی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے اور ضمنی الیکشن میں مؤثر کردار ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔