آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ پولیس میں بہتری اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:58

آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ پولیس میں بہتری اور اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ پولیس میں بہتری اور اصلاحات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام نے سندھ پولیس میں بہتری اور اصلاحات کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سندھ پولیس کے پانچ افسران پر مشتمل ہے جو بہتری کیلئے پلان تیار کرے گی۔

(جاری ہے)

اے آئی جی سندھ ڈاکٹر آفتاب پٹھان کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ کمیٹی میں ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی فنانس، ڈی آئی جی ٹریننگ اور اے آئی جی ریسرچ ٹیم شامل ہیں۔آئی جی سندھ کلیم امام نے مزید کہا کہ کمیٹی 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا عہدہ ختم کردیا جس کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے تمام معاملات کراچی پولیس چیف کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس کا عہدہ برقرار رہے گا۔#