سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا ملازم جاں بحق

راجہ پرویز اشرف کی گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا،میت پمز منتقل ،گاڑی تھانے میں بند کر دی گئی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:01

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا ملازم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا ملازم جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے پنجاب پولیس کا ملازم جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونیوالا ذیشان عباسی پولیس کا ملازم ہے ۔پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی تھانے میں بند کر دی ۔پولیس کے مطابق راجہ پرویز اشرف کی گاڑی انکا ڈرائیور چلا رہا تھا ۔ کانسٹیبل کی میت پمز منتقل کر دی گئی ۔ پنجاب پولیس کا کانسٹیبل مرحوم ذیشان راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔