سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس، ڈومنک تھائم اور مارٹن کلیزن مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، واورینکا کو شکست

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:10

سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس، ڈومنک تھائم اور مارٹن کلیزن مینز سنگلز فائنل ..
سینٹ پیٹرز برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈومنک تھائم اور مارٹن کلیزن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے، سٹین واورینکا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں ہفتے کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں سلواکین کھلاڑی سلواکین کھلاڑی مارٹن کلیزن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا کو زبردست مقابلے کے بعد 4-6، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے حریف اسپینش کھلاڑی روبرٹو باٹسٹا ایگٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :