گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں والے ہوجائیں ہوشیار

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چلان کرنا شروع کردئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:27

گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں والے ہوجائیں ہوشیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ای چلاننگ کا آغازکر دیا ۔ پنجابسیف سٹیز اتھارٹی اورلاہور سٹی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے الیکٹرانک چلاننگ کا آغاز کیا گیا . تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چلان کرنا شروع کردئیے۔24ستمبرسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گھروں میں ای چالان موصول ہوں گے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولزکے تحت ہونگی۔ جرمانہ ابتدائی طور پر بنک آف پنجاب میں جمع ہو گا: ترجمان کے مطابق جرمانے کی رقم جمع کروانے کے لیے نیشنل بینک آف پاکستان کو بھی سسٹم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔ مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔ سیف سٹیاتھارٹی کے تحت ٹریفک مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کا نظام دن رات کام کر رہا ہے۔ شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہری ای چلان کی رہنمائی کے لیے 15پر کال کرکے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔