اسلام آبا، نیئرحسین بخاری کی ایران میں دہشت گردی کی شدید مذمت

انسانیت کے دشمنوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں، سیکرٹری جنرل پی پی پی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:17

اسلام آبا، نیئرحسین بخاری کی ایران میں دہشت گردی کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے ایران میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے خاتمیکے لئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں انہوںنے کہا کہ عالمی امن کے دشمن دہشگردوں کا خاتمہ ضروری ہے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہونا ہوگانیئرحسین بخاری نے مزید کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہدا کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔طارق ورک