پنو عاقل، نامعلوم مسلع افراد کا شاہی بازار میں واقع شان ہوٹل پر دن ڈھاڑے قاتلانہ حملہ،، چھری کے وارسے ایک شخص شدید زخمی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:17

پنو عاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) نامعلوم مسلع افراد کا شاہی بازار میں واقع شان ہوٹل پر دن ڈھاڑے قاتلانہ حملہ ، چھری کے وارسے ایک شخص شدید زخمی ،تعلقہ ہسپتال داخل،نازک حالت میں سول ہسپتال سکھر منتقل ،شہر میں خوف و ہراس ،واقع پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا، پولیس کا موقف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہی با زرار میں واقع شان ہوٹل پر بیٹھے کچے کے علائقے سد ہوجاہ مقامی گائوں کے وڈیرے اکبر خان چاچڑ پر چھریوں کے آزادانہ وار کرکے شدید زخمی کر دیا جس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیئے تعلقہ ہسپتال پہنچایا گیا حالت زیادہ خراب ہونے کے سبب سول ہسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے ایسی صورت حال کے بعدشہرمیں خوف وہراس پھیل گیا ہے دوسری جانب پنوعاقل پولیس کو شہریوں کی جانب سے بر وقت اطلاع دی گئی لیکن مقامی پولیس روایتی انداز کے تحت آدھے گھنٹے تاخیر سے پہنچی جب تک ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوپنو عاقل محمد خان سیال نے میڈیا کو بتا یا کہ واقع پرانی دشمنی کے سبب پیش آیاذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور اور زخمی ہونے والا شخص کا ایک ہی برادری سے تعلق ہے مقامی گائوں میں دونوں گرپوں میں خدشات بڑھنے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :