Live Updates

بھارتی حکمران طبقے کی جنگی جنون پیدا کرنے کی کوششوں کو مستر د کرتے ہیں،

بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر بھارتی عوام کی وزیراعظم مودی کے کرپشن اسکینڈل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، دنیا جانتی ہیں کہ رافیل ڈیل بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی خلفشار اور داخلی دباؤ کے باعث اس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے، امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے رویوں میں فرق ساری دنیا نے دیکھ لیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان امن جبکہ بھارت دھمکی کی زبان استعمال کر رہا ہے،ہم نے امن کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا،امن دونوں ممالک کے عوام کی بہتری اور خطے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے،ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان امن کا خواہاں ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا بیان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:26

بھارتی حکمران طبقے کی جنگی جنون پیدا کرنے کی کوششوں کو مستر د کرتے ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھارتی حکمران طبقے کی جنگی جنون پیدا کرنے کی کوششوں کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر بھارتی عوام کی وزیراعظم مودی کے کرپشن اسکینڈل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، دنیا جانتی ہیں کہ رافیل ڈیل بے نقاب ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بھارت اپنے اندرونی خلفشار اور داخلی دباؤ کے باعث اس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے، امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے رویوں میں فرق ساری دنیا نے دیکھ لیا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان امن جبکہ بھارت دھمکی کی زبان استعمال کر رہا ہے،ہم نے امن کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا تھا،امن دونوں ممالک کے عوام کی بہتری اور خطے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے،ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے بیان سے نیا تنازعہ شروع ہوا ہے ، پاکستان کے لوگوںکو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ بھارت کے بیان کا تعلق پاکستان کی امن کی پیشکش سے زیادہ بھارت کے اندر جو تنازعہ چل رہا ہے اس سے تعلق زیادہ ہے ، رافیل ڈیل بنیادی طور پر 7.8بلین ڈالر کی ڈیل ہے جس کے تحت فائٹر طیارے خریدے گئے تھے، اس میں بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی صاحب ایک بہت بڑے کرپشن سیکنڈل کی زد میںہیں، اور اس وقت ان کی تمام تر کوشش یہ ہے کہ وہ اس کرپشن سکنڈل سے نکل سکیں، ان کو ایک بہانہ چاہیے اور بہا نہ کے طور پر وہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے اپنی عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے ہیں، وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بگڑا ہوا دکھانا چاہتے ہیں ، وہ بھارت کی عوام کی توجہ کرپشن ڈیل سے ہٹا کرپاکستان کی طرف کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر کے تمام امن پسند گروہ اس بات کو سمجھتے ہیں، بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی اس بات کو سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکمران طبقے کی طرف سے جنگی جنون پیداکرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے امن کیلئے ہاتھ بڑھایا اور ہمارا امن کیلئے ہاتھ بڑھا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 70 سال سے لڑ رہے ہیں ، وطن کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں دی ہیں، لڑنا ہمیں آتا ہے لیکن ذمہ دار ملک کی حیثیت سے پاکستان امن کا خواہاں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات