Live Updates

صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ عاشورہ کے انتظامات کا جائزہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:42

سیالکوٹ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اورڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا ضلع سیالکوٹ میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے گئے مختلف جلوسوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کو فراہم کی جانے والے سیکیورٹی اورانتظامی اُمور کا جائزہ لیااس موقع پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرڈار ، محمد اکمل چیمہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ ، اے ڈی سی جنرل منور حسین اور ڈی ای او ایمرجینسی سید کمال عابد کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

مرکزی امام بارگارہ دربتول اڈہ پسروریاں اور مستری عبداللہ امام بارگاہ کے منتظمین نے سیکیورٹی ، صفائی اور دیگر انتظامات پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر چودھری محمد اخلاق نے ضلعی کنٹرول کا بھی دورہ کیا جہاں پرڈی سی محمد طاہر وٹو اور ڈی پی اوعبدالغفار قیصرانی نے یوم عاشور پر سیکیورٹی اور انتظامی امور پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوم عاشور پرضلع سیالکوٹ میں کل 87چھوٹے بڑے تعزیہ اور ذوالجناح کے روائتی اور لائسنسی جلوس اپنے قدیمی راستوں سے گذرے گئے جن کی سیکیورٹی کیلئے جلوس کے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کے جوانوں کے علاوہ سول ڈیفنس ، ریسکیو1122اور پولیس رضاکار بھی سیکیورٹی کے فرائض کی انجام رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات