صوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوجی سردا رعبدالرحمان کھیتران کا اسمبلی اجلاس میں عاشورہ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:46

کوئٹہ۔ 22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرسائنس وٹیکنالوجی سردا رعبدالرحمان کھیتران نے اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت اور سیکورٹی فورسز کی محنت کی بدولت عاشورہ کے جلوس خیریت سے اختتام پذیرہوئے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ جس پر سیکورٹی فورسز اور سیاسی قیادت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔