Live Updates

سیالکوٹ ،تحریک انصاف کی حکومت ابھی تک خارجہ پالیسی واضح کرنے میں ناکام رہی ہے،خواجہ آصف

سیاست میںنواز شریف کی اہمیت ختم نہیںہو سکتی ، ڈیم سے متعلق ہماری حکومت پر غفلت کا الزام غلط ہے،سابق وزیر خارجہ کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:46

سیالکوٹ ،تحریک انصاف  کی حکومت ابھی تک خارجہ پالیسی واضح کرنے میں ناکام ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاست میںنواز شریف کی اہمیت ختم نہیںہو سکتی تحریک انصاف کی حکومت ابھی تک خارجہ پالیسی واضح کرنے میںناکام رہی ہے اس لئے آئے روز سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈیم سے متعلق ہماری حکومت پر غفلت کا الزام غلط ہے۔ ہم نے 1991 میں آبی معاہدہ اور گزشتہ دور حکومت میںدیامر بھاشا اورمہمند ڈیم کے لئے فنڈ زمختص کر کے توانائی بحران سے نمٹنے کی پالیسی پر کام کیا ، ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری حکومت نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش میں مودی سے یاری کے طعنے برداشت کئے لیکن موجودہ حکومت اقتدار سنبھالنے سے اب تک اپنی کارجہ پالیسی واضح نہیںکر سکی جس کی وجہ سے امریکہ سمیت فرانس جیسے ممالک کے ساتھ روابط میں آئے روز سبکی برداست کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو وقت دینا چاہئے کیونکہ اتنے قلیل عرصے میں حکومتی کارکردگی جانچنا زیادتی ہو گی خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیم سے متعلق آبی معاہد ہ کیا اور قومی واٹر پالیسی پر بھی ہمارے دور میں بڑی پیش رفت ہوئی جبکہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے فنڈز مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے بحران پر قابو پانے کی پالیسی پر بھی خاطر خواہ کام ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہائیڈرو پاور کی پید اوار ریکارڈ سطح تک پہنچائی جبکہ خیبر پختو نخواہ حکومت بجلی چوروں کی پشت پناہی کرتی رہی خوانہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاسی اہمیت کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا تا ہم مسلم لیگ ن سمیت ہر جماعت کو پارٹیاں بدلنے والوں کا راستہ روکنا ہو گا اور مسلم لیگ ن کو لوٹوں کے لئے دروازے بند کرنے چاہئیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات