زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کو کچل دیا، ڈرائیور عابد گرفتار

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:50

زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کو کچل دیا، ڈرائیور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک پولیس اہلکار کو کچل دیا،حادثہ میں راولپندی پولیس کا اہلکار ذیشان عباسی جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے عابد نامی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف گاڑی کے مالک ہیں۔تاہم معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ کے وقت راجہ پرویز اشرف گاڑی میں موجود نہیں تھے پولیس نے عابد نامی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔