بھارتی دفتر خارجہ اور انڈین آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں،پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،نفیسہ شاہ کا بھارتی فوجی جنرل کے بیان پر شدید ردعمل

اتوار 23 ستمبر 2018 02:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھارتی فوجی جنرل کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،بھارتی دفتر خارجہ اور انڈین آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں،دھونس اور دھمکی کی سیاست بھارت کا وطیرہ رہا ہے،بھارت ہمیں یہ بتائے کہ گذشتہ 70 سال سے وہ کشمیریوں سے کس بات کا بدلہ لے رہا ہے ،بھارتی فوج کے کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور امن کی بات کرے،نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کلبوشن یادوو اور بھارت کی بلوچستان میں دہشگرد کاروائیوں کو اقوام متحدہ میں بھرپور انداز میں اٹھائے۔