روس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اتوار 23 ستمبر 2018 02:30

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) روس میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے ماسکو میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

روسی حکومت خواتین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال اور مردوں کیلئی65 سال کرنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :