پوپ فرانسس لتھوانیا پہنچ گئے

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

ویٹی کن سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پوپ فرانسس لتھوانیا پہنچ گئے، جہاں وہ کیتھولک مسیحی عقیدے سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

بالٹک ممالک کے چار روزہ دورے کے دوران وہ لیٹویا اور ایستونیا بھی جائیں گے۔ پوپ ایک ایسے وقت میں اس خطے کا دورہ کر رہے ہیں، جب ان سابق سوویت ریاستوں کی آزادی کے تیس برس بعد روس کی علاقائی حکمت عملی میں جارحیت دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :