جدہ میں مقامی خاتون کی اطلاع پر شراب کا گودام ضبط

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ کی مقامی خاتون کی اطلاع پر پولیس نے بڑی مقدار میں شراب برآمد کر کے گودام کو سیل کر دیا۔ ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جدہ کے علاقے الربوہ میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر کے سامنے ایک گودام نما خالی پلاٹ میں چند افراد مشکوک سرگرمیاں کرتے پائے گئے ہیں۔ خاتون کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مگر ملزمان پولیس کو دیکھ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ گودام کی تلاشی لینے پر وہاں سے شراب کی 31 بوتلیں برآمد ہوئیں۔