متحدہ عرب امارات،فجیرہ میونسپلٹی نے سو کلو پان مصالحہ ضبط کرلیا

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ کی فجیرہ میونسپلٹی نے 100کلو پان مصالحہ ضبط کرلیا۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی کے عہدیداروں نے بازار میں چھاپے کے دوران ایشیائی کارکنوں کی دکانوں کے علاوہ ہول سیل سپلائروں سے پان مصالحہ ضبط کیا ہے۔ فروخت کرنے والے دکانوں کے مالکان کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی گئی۔میونسپلٹی کے اہلکار انجینئر حسن الیماحی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ پان مصالحہ ایک طرف مضر صحت ہے تو دوسری طرف شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کو خراب کرنے کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :