شامی باغی ادلب میں ترکی سے تعاون کریں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 10:50

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ترکی کے اتحادی شامی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ ادلب میں انقرہ کی سفارتی کوششوں کی حمایت کریں گے لیکن وہ اپنے ہتھیار یا علاقے حوالہ نہیں کریں گے۔ترکی کی حمایت یافتہ باغی گروپ ’دی نیشنل فرنٹ فار لبریشن ‘نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کی آفات سے شہریوں کو بچانے کے ترکی کے تعاون کی کوششوں کو کامیاب بنانے میںانکا مکمل تعاون رہے گا۔

(جاری ہے)

لبریشن نے کہا’’ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی اور ہم اپنے ہتھیار یا ہماری زمین یا بغاوت کو نہیں چھوڑیں گے‘‘۔واضح ر ہے کہ ترکی اور روس نے پیر کو ایک معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق شمال مغربی شام میں حکومت اور باغی جنگجوؤں کے درمیان ایک غیر فوجی زون بنایا جائے گا. اس سے یہ علاقہ ایک بڑی جارحانہ کارروائی سے بچ جائے گا جس کے لئے حکومت نواز فورسز کو منظم کیا جا رہا تھا۔معاہدے کے تحت 'بنیاد پرست' باغیوں کو 15 اکتوبر تک زون سے ہٹ جائیں گے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ علاقے 15 سے 20 کلو میٹر گہراہو گا اور باغی و سرکاری جنگجوؤں کے درمیان رابطہ لائن کے ساتھ تقسیم کرے گا ،یہاں ترکی اور روسی فوج گشت بھی کریں گے۔