ایرانی حملے کا خدشہ، اسرائیلی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ

اتوار 23 ستمبر 2018 11:50

ایرانی حملے کا خدشہ، اسرائیلی جوہری تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ
مقبوضہ بیت المقدس۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) اسرائیلی حکام نے ایران کی طرف سے حملے کے خطرے کے پیش نظر تمام جوہری اور ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر زئیف سنیر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی ریاست کو خدشہ ہے کہ ایران کسی بھی وقت جوہری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی ادارے جوہری تنصیبات کی سکیورٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کررہے ہیں۔اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریا میں کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والی 62 ویں سالانہ جوہری کانفرنس سے خطاب میں کیا۔سنیر کا کہنا تھاکہ ایران کی طرف سے حملوں کی دھمکیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ جوہری تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کا مقصد ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :