وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے قومی دن پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا اور سعودی عوام کو مبارکباد

سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے، سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے،عمران خان

اتوار ستمبر 12:10

وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب کے قومی دن پر پوری قوم کی جانب سے سعودی ..
اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا اور سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہب و بھائی چارے کے مضبوط رشتے سے بندھے ہیں۔ مشکل کی ہر گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام اس جذبے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون کا نیا باب روشن ہوا ہے جس کے ثمرات سے پورا خطہ مستفید ہوگا۔وزیر اعظم نے خادمین حرمین شریفین، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔