شام میں طیارہ حادثے کا سبب شناختی نظام میں خرابی نہیں تھا، روس

روس بیرون ملک برآمد کردہ اسلحہ میں شناختی نظان انسٹال نہیں کرتا،روسی حکام کابیان

اتوار 23 ستمبر 2018 12:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) روس نے باور کرایا ہے کہ حال ہی میں شام میں سرکاری فوج کی کارروائی میں مار گرائے گئے طیارے کے حادثے کا سبب شناختی نظام میں فنی خرابی نہیں تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق روسی حکام کا کہنا تھا کہ ماسکو بیرون ملک برآمد کردہ اسلحہ میں شناختی نظان انسٹال نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شام میں روس کا ایک جنگی طیارہ ایف 20 شمی فوج نے ایس 200 میزائل حملے میں مار گرایا تھا۔

روس نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری اسرائیل پرعاید کی تھی تاہم صہیونی ریاست نے اس حادثے میں کسی بھی طور پر ملوث ہونے سے انکار کر دیا ہے۔حادثے کے فوری بعد روس نے ماسکو میں متعین اسرائیلی سفیر کوطلب کرکے ان سے احتجاج کیا۔ ایک عسکری عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے روس کو شام میں طیارہ حادثے میں تل ابیب کے ملوث نہ ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کردئیے ہیں۔